مہاراشٹر حکومت کی جانب سے بابارام دیو کی کمپنی پتانجلی آیوروید کو سستے
داموں زمین الاٹ کئے جانے کے خلاف ممبئی کانگریس کے صدر سنجئے نروپم نے
عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔سنجئے نروپم نے ہائی کورٹ میں مفادِ عامہ کی ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے
عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس الاٹمنٹ کی اعلیٰ سطحی تفتیش کرائی جائے اور
جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک مذکورہ زمین کے ٹرانسفر کی تمام
کارروائی پر روک لگائی جائے، کیونکہ مہاراشٹر حکومت نے ایک کروڑ روپئے فی
ایکڑ کی
مالیت کی یہ زمین بابارامدیو کی کمپنی پتانجلی کو محض ۵۲لاکھ روپئے
فی ایکڑ کی شرح سے دی ہے جس سے ریاست کو ساڑھے تین سو کروڑ روپئے کا نقصان
ہوا ہے۔ممبئی کانگریس کے دفتر میں آج سنجئے نروپم نے اس تعلق سے منعقدہ ایک پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابارام دیو کو جو زمین الاٹ کی گئی ہے
وہ ناگپور ایئرپورٹ کے قریب ہے جہاں صرف اروناٹیکل انجینئرنگ سے وابستہ
کمپنیوں کو ہی زمین الاٹ کی جاسکتی ہے، کیونکہ وہاں کی زمین محکمہ 191
جنگلات کی ہیں اوراس پر سی ای زیڈ کا قانون لاگو ہے۔